درندگی
معنی
١ - درندوں کا سا طرز عمل، وحشت و بربریت کا برتاؤ۔ "اسرائیلیوں کے مظالم کی داستان کہ جس میں بچے بڑے، عورت مرد سب ہی ان کی درندگی کا شکار ہوئے۔" ( ١٩٨٢ء، میرے لوگ زندہ رہیں گے، ١٥١ )
اشتقاق
فارسی زبان سے مصدر 'دریدن' اسم فاعل 'درندہ' کے آخر سے 'ہ' حذف کر کے 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٢٢ء کو "نقش فرنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں