درندہ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - پھاڑ کھانے والا (جانور)، دو دانتوں اور پنجوں سے چیر پھاڑ کر گوشت کھانے والا جانور شکاری جانور۔ آدمی زادہ درندوں پہ ذرا غور تو کر دیکھ تو خاک پہ لہراتے ہیں کتنے اژدر ( ١٩٤٨ء، نبض دوراں، ١٨٩ )
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم مشتق ہے۔ فارسی مصدر 'دریدن' سے اسم فاعل ہے۔ اردو میں فارسی سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: دَرِیدَن
جنس: مذکر