دروغ
معنی
١ - جھوٹ، بہتان، کذب۔ دروغ اس میں نہیں مطلق کہ موقع پر فسادوں کے پولیس والے تگ و دو سے کبھی غافل نہیں ملتے ( ١٩٨٢ء، ط ظ، ٩٢ ) ١ - دروغ آمیز، جھوٹا، غلط۔ کسی نے آپ سے کہ دی ہے یہ دروغ خبر یہ چار حادثے البتہ گزرے ہیں اس پر ( ١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، دیوان، ١٤٠:٧ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی اور حالت کے ساتھ بطور اسم ہی مستعمل ہے اور تحریراً ١٦٤٩ء سے "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔