درون

قسم کلام: حرف ربط ( واحد )

معنی

١ - ("کے" کے ساتھ مستعمل)، اندر، اندرونی، بجائے۔  خود کو بہلانا تھا آخر خود کو بہلاتا رہا میں بہ ایں سوز دروں ہنستا رہا گاتا رہا      ( ١٨٥٥ء، مجاز، آہنگ، ١٣١ ) ١ - جسم کا کوئی اندرونی جزو، باطن، روح، قلب۔  تو ہی سر بحر و بر، تو ہی سر خشک و تر تو ہی بطون سمک، تو ہی درون سما      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ١٦ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور اسم نیز حرف استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٢٥ء سے "بکٹ کہانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ("کے" کے ساتھ مستعمل)، اندر، اندرونی، بجائے۔  خود کو بہلانا تھا آخر خود کو بہلاتا رہا میں بہ ایں سوز دروں ہنستا رہا گاتا رہا      ( ١٨٥٥ء، مجاز، آہنگ، ١٣١ )