درپن

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - آئینہ، شیشہ، آرسی۔  یہ گیت اسی کا درپن ہیں یہ گیت ہمارا جیون ہیں      ( ١٩٧٨ء، ابن انشا، دل وحشی، ٢٤ )

اشتقاق

اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی اور حالت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٤٤٠ء سے "کبیر داس (مہذب اللغات)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: درپن
جنس: مذکر