درپیش
معنی
١ - سامنے، آگے، روبرو، موجود، پیشی میں۔ "میں بیس برس پہلے اتنی خراب نثر لکھتا تھا، بس کچھ اس قسم کی صورت حال مجھے اس محاسبہ میں درپیش تھی" ( ١٩٨٢ء، زمین اور فلک اور، ٧٤ ) ٢ - لاحق، لگا ہوا۔ "یہ کتاب (اردو شاعری کا مزاج) اس بات کا خاصا ثبوت فراہم کرتی ہے کہ مصنف کو کسی اور قسم کا غم اور مجبوری درپیش نہیں ہے" ( ١٩٨٢ء، برش قلم، ٩٤ ) ٣ - زیر بحث، زیر تجویز، مقابلے پر، لاحق۔ "اس سلسلہ میں ان کو کوئی چیلنج درپیش نہیں تھا" ( ١٩٨٢ء، برش قلم، ١٠ )
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم جامد 'در' کے ساتھ متعلق فعل 'پیش' لگایا گیا ہے اردو میں ١٧٩٥ء کو قائم کی "طبقات الشعرا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں