درہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ راستہ، شگاف یا فاصلہ جو کسی پہاڑ یا دو پہاڑیوں کے درمیان میں ہو، گھاٹی، شعب۔ "اس وادی میں ایک بستی چرما زاک کہلاتی ہے جو ایک وسیع درے کے درمیان واقع ہے۔"      ( ١٩٨٠ء، ماہ وروز، ٢٠٨ )

اشتقاق

فارسی زبان سے اسم 'دَر' کے ساتھ فارسی سے اسم جامد 'راہ' کا مخفف 'رَہ' لگایا گیا ہے۔ اس طرح یہ لفظ 'درّہ' بنا جو فارسی سے اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ راستہ، شگاف یا فاصلہ جو کسی پہاڑ یا دو پہاڑیوں کے درمیان میں ہو، گھاٹی، شعب۔ "اس وادی میں ایک بستی چرما زاک کہلاتی ہے جو ایک وسیع درے کے درمیان واقع ہے۔"      ( ١٩٨٠ء، ماہ وروز، ٢٠٨ )

اصل لفظ: دَر
جنس: مذکر