دری

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - موٹے سوت کا دبیز فرش جو چھوٹا بڑا ہر ناپ کا ہوتا ہے اور چار پائی، تخت وغیرہ پر بچھانے کے علاوہ زمین پر بھی بچھانے کا کام آتا ہے۔ "ماسٹر صاحب کی نشت کے لیے جو جگہ مخصوص ہے وہاں ایک دری بھی بچھی ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، خاک نشین، ١٢ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی کے ساتھ اردو میں داخل ہوا عربی رسم الخط میں لکھا جانے لگا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث