دریدہ
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - پھٹا ہوا، چاک کیا ہوا، خستہ (بطور سابقہ اور لاحقہ مستعمل)۔ اگرچہ خود ہے تو دامن دریدہ قبائے زندگی تجھ سے سلی ہے ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٢٦ )
اشتقاق
فارسی مصدر 'دریدن' سے صیغہ حالیہ تمام 'دریدہ' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٦٥ء سے "دیوان نسیم دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: دریدن