دستیابی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - دستیاب کا اسم کیفیت، حصول، پایا جانا، میسر یا مہیا ہونا۔ "سستی قیمت اور آسانی سے دستیابی بڑی حد تک اس فن (اسکرین پرنٹنگ Scren Printing) کی مقبولیت کا باعث ہے۔"      ( ١٩٧٨ء، آفسٹ لیتھو گرافی، ١١٠ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دستیاب' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٤٤ء کو "فتح بیت المقدس" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - دستیاب کا اسم کیفیت، حصول، پایا جانا، میسر یا مہیا ہونا۔ "سستی قیمت اور آسانی سے دستیابی بڑی حد تک اس فن (اسکرین پرنٹنگ Scren Printing) کی مقبولیت کا باعث ہے۔"      ( ١٩٧٨ء، آفسٹ لیتھو گرافی، ١١٠ )

اصل لفظ: دَسْتِیاب
جنس: مؤنث