دشنہ

قسم کلام: اسم آلہ

معنی

١ - قصابوں کی چھری کی طرح کا اوزار، کٹار، خنجر، فولاد کا تیز دھار آلہ، آبدار فولادی اوزار۔  دشنہ تیز لیے در پہ کھڑا ہے میرے دھند میں اپنی مجھے چاروں طرف سے گھیرے      ( ١٩٧٧ء، سرکشیدہ، ١٢٢ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٤٩ء سے "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر