دفتری
معنی
١ - کاغذوں کا پلندا، سونے چاندی کے ورقوں کا گٹھا۔ (جامع اللغات) ١ - دفتر سے منسوب یا متعلق۔ "مقتدرہ . ایک جامع منصوبے پر سرگرمی سے عمل کر رہا ہے دفتری ضرورت کے مواد کی اردو میں فراہمی اس منصوبے کا اہم حصہ ہے۔" ( ١٩٨٤ء، دفتری مراسلت، ١ ) ٢ - دفتری کاغذات درست کرنے والا نیز جلدیں بنانے والا، جلد ساز۔ "کاریڈوروں میں چپراسی، فراش اور دفتری بیٹھے تاش کھیل رہے تھے۔" ( ١٩٨٠ء، ماس اور مٹی، ٦٣ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم جامد 'دفتر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٦٤ء کو "تحقیقات چشتی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - دفتر سے منسوب یا متعلق۔ "مقتدرہ . ایک جامع منصوبے پر سرگرمی سے عمل کر رہا ہے دفتری ضرورت کے مواد کی اردو میں فراہمی اس منصوبے کا اہم حصہ ہے۔" ( ١٩٨٤ء، دفتری مراسلت، ١ ) ٢ - دفتری کاغذات درست کرنے والا نیز جلدیں بنانے والا، جلد ساز۔ "کاریڈوروں میں چپراسی، فراش اور دفتری بیٹھے تاش کھیل رہے تھے۔" ( ١٩٨٠ء، ماس اور مٹی، ٦٣ )