دلاور

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بہادر آدمی، سورما، سن چلا، باہمت، جری۔  حق میں تیرے ہے دعا میری یہ اب شام و سحر اے دلاور مرد میداں، شہ سوار ویت نام      ( ١٩٨٢ء، ط، ظ، ١١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے اسم جامد 'دل' کے ساتھ فارسی مصدر 'آوردن' سے فعل امر 'آور' بطور لاحقۂ اسم فاعل لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر