دوا
معنی
١ - جڑی بوٹی یا دوسرے اجزا سے بنائی ہوئی چیز جس سے کسی بیماری کا علاج کیا جائے۔ ضبط کی حد سے گزر جاؤں گا تب ترے غم کی دوا پاؤں گا ( ١٩٨٣ء، حصار انا، ١٤٥ ) ٢ - علاج، معالجہ۔ چارہ گر ہار گیا ہو جیسے اب تو مرنا ہی دوا ہو جیسے ( ١٩٧٧ء، خوشبو، ٦٣ ) ٣ - بارود۔ "بندوق کی بارود کے لیے سب سے پہلے جو عربی لفظ استعمال ہوا وہ دوا تھا۔" ( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٨٧٩:٣ )
اشتقاق
عربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے عربی میں اصل لفظ 'دواء' ہے۔ اردو میں 'ء' کی آواز نہ ہونے کی وجہ سے حذف کر دیا گیا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٣ - بارود۔ "بندوق کی بارود کے لیے سب سے پہلے جو عربی لفظ استعمال ہوا وہ دوا تھا۔" ( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٨٧٩:٣ )