دوات
قسم کلام: اسم ظرف
معنی
١ - سیاہی (روشنائی) رکھنے کا ظرف۔ "روشنائی کی بوتل آگے جھکی اور خالی دواتوں سے ٹکرا کر لڑھکنے لگی۔" ( ١٩٨٢ء، ڈنکو (ترجمہ)، ٩٧ ) ٢ - چانڈو پینے کی چلم (مجازاً) سیاہی، روشنائی (پلیٹس؛ جامع اللغات)
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریرا١٥٦٤ء سے "شوقی حسن (سہ ماہی اردو)" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سیاہی (روشنائی) رکھنے کا ظرف۔ "روشنائی کی بوتل آگے جھکی اور خالی دواتوں سے ٹکرا کر لڑھکنے لگی۔" ( ١٩٨٢ء، ڈنکو (ترجمہ)، ٩٧ )
جنس: مؤنث