دود

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - دُھنواں۔  زیر لب ارض و سما میں باہمی گفت و شنود مشعلِ گردوں کے بجھ جانے سے اک ہلکا سا دود      ( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ١٢٥ ) ٢ - دھند، کہر، غبار، بخارات، بھاپ: سانس۔ (جامع اللغات)

اشتقاق

فارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر