دوربین
معنی
١ - دور تک پہنچنے والی، دور کی چیز دیکھنے والی، دور رس۔ "عقاب کی آنکھ بڑی دوربین ہے۔" ( ١٩٤٧ء، اقبال نئی تشکیل، ٢٦٥ ) ٢ - آیندہ نتیجوں پر نظر رکھنے والا، دور اندیش، صاحب بصیرت۔ "مہلب ابن ابی مغیرہ کی دور بین نگاہ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہ سکتی۔" ( ١٩٣٥ء، عبرت نامۂ اندلس، ٢٠٢ ) ١ - دور کی چیز دیکھنے کا آلہ۔ "دور بینیں اور خورد بینیں ایجاد ہوئیں اور انسان نے ذرے کا جگر چیر کر ایٹم کا راز معلوم کر لیا۔" ( ١٩٨٣ء، برش قلم، ٣٨٤ )
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم صفت 'دور' کے ساتھ 'دیدن' مصدر فعل امر 'بین' بطور اسم فاعل کے استعمال ہوا ہے۔ اردو میں بطور اسم و صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٨٩ء کو "رسالہ معرفت" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں