دوربینی
معنی
١ - دور کی چیزوں کو دیکھنے کا علم؛ ٹیلی ویژن، طبیعات و برقی کیمیا کے ذریعہ اجسام کی تصویر دکھانے کا عمل۔ "تار برقی، ٹیلی فون، ایرپلین اور دوربینی (Television) نے عالم میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔" ( ١٩٣٧ء، خطبات عبدالحق، ١٢٢ ) ٢ - دوراندیشی، آئندہ متوقع حالات پر نظر رکھنا۔ "میں اپنے والد کی زندگی پر عش عش کر اٹھتا ہوں۔" ( ١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٢٠٨ )
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم صفت 'دور' کے ساتھ فارسی مصدر 'دیدن' سے فعل امر 'بین' لگا کر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں