دکن

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - جنوب۔  عبث اے شعور خود آگہی تجھے جستجو ہے رئیس کی کہ وہ محو عالم بے خودی نہ شمال میں نہ دکن میں ہے      ( ١٩٧٥ء، حکایت نے، ٧٧ ) ٢ - جنوبی علاقہ، خصوصاً جنوبی ہند کا علاقہ (حیدر آباد وغیرہ)۔  فانی دکن میں آ کے یہ عقدہ کھلا کہ ہم ہندوستاں میں رہتے ہیں ہندوستاں سے دور      ( ١٩٤١ء، فانی، کلیات، ١٠٣ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے اسم جامد ہے۔ سنسکرت کے لفظ 'دکشن' سے ماخوذ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ مستعمل ہوا۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کوحسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: دَکْشَن
جنس: مذکر