دکھی

قسم کلام: صفت نسبتی

معنی

١ - ملول، رنجیدہ، مصیبت زدہ، پریشان۔  عمر جس کا من ہو دکھی اور اداس اسے بھائیں کیسے یہ اجلے لباس      ( ١٩٧٨ء ) ٢ - بیمار، مریض۔  عجب کچھ اتھا جگ میں جاکا صفا دکھیاں کوں زمانے کے دارالشفا      ( ١٦٦٥ء، علی نامہ، ٤٩ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'دکھ' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے اردو میں ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: دُکھ