دگنا

قسم کلام: صفت مقداری

معنی

١ - دوچند، دونا، دوہرا، ڈبل۔  جس میں بارش سے دگنا پھل آئے ایسی اونچی جگہ کا باغ ہیں وہ      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ١٠٢ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ سنسکرت کے لفظ 'دو + گٹن' میں تصرف کیا گیا ہے اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٣٦ء کو "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: دو+گٹن
جنس: مذکر