دھان
معنی
١ - چھلکے سمیت چاول، مع پوست چاول۔ "یہ دھان اور دوسری اجناس کے گودام کے طور پر استعمال کی جاتی رہی۔" ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ١٣٨ ) ٢ - چاولوں کا پودا۔ "وہ گیت اب تک یاد تھے جو انہوں نے گزشتہ برس دھان کی بوائی کے زمانے میں گائے تھے۔" ( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ٤٥ )
اشتقاق
ہندی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٢١ء کو "خالق باری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں