دھوکا
معنی
١ - حقیقت حال (مافی الضمیر) سے بے خبر رکھ کر دوسرے کو غلط راستے پر ڈالنے کا عمل، مکَر، فریب، دَغا۔ "اقتصادی امتحصال سے آزادی . کے بغیر سیای آزادی صرف دھوکہ اور سراب ہے۔" ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٩٢٣ ) ٢ - غلط فہمی، مغالطہ، بھول چوک، فریبِ نظر۔ جب سے دیکھا ترے لطفِ مسلسل کا فریب ہر نوازش سے لرزتا ہوں کہ دھوکا ہو گا ( ١٩٧٩ء، دریا آخر دریا ہے، ١٩٧ ) ٣ - بے اصل، بے حقیقت چیز جس کا وجود نہ ہو۔ مرا وجود حقیقت مرا عدم دھوکا فنا کی شکل میں سر چشمۂ بقا ہوں میں ( ١٩٤٧ء، نوائے دل، ١٥٦ )
اشتقاق
سنسکرت الاصل لفظ 'دھورتک' سے ماخوذ 'دھوکا' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠٣ء کو "گنج خوبی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - حقیقت حال (مافی الضمیر) سے بے خبر رکھ کر دوسرے کو غلط راستے پر ڈالنے کا عمل، مکَر، فریب، دَغا۔ "اقتصادی امتحصال سے آزادی . کے بغیر سیای آزادی صرف دھوکہ اور سراب ہے۔" ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٩٢٣ ) ٦ - پرندوں کو ڈرانے کا پتلا؛ ڈر، گھبراہٹ، مایوسی، ناامیدی؛ کوئی چیز جس سے دھوکا ہو، کوئی چیز جو صاف نہ نظر آئے۔"