دھڑ
معنی
١ - بدن، جسم (بہ استثنا ے سر)۔ "دھڑکے جانبین میں مینڈک کی طرح دو جوڑ جارحوں کے پائے جاتے ہیں۔" ( ١٩٨١ء، اساسی حیوانیات، ٢٢٩ ) ٢ - گروہ، جماعت، فریق، رُخ، چہرہ؛ جانب، طرف، ایک قسم کا ڈھول جو اکھاڑے میں کسی پہلوان کے جیتنے پر بجایا جاتا ہے۔ (پلیٹس)۔
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'دھرتر' سے پراکرت میں ماخوذ 'دھٹ' سے اردو میں ماخوذ 'دھڑ' بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بدن، جسم (بہ استثنا ے سر)۔ "دھڑکے جانبین میں مینڈک کی طرح دو جوڑ جارحوں کے پائے جاتے ہیں۔" ( ١٩٨١ء، اساسی حیوانیات، ٢٢٩ )