دہشت
قسم کلام: اسم مجرد
معنی
١ - ڈر، خوف، ہیبت، ہول۔ "وہ دہشت سے پیچھے ہٹ گیا۔" ( ١٩٨٧ء، حصار، ١٢٢ )
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا اردو میں سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ڈر، خوف، ہیبت، ہول۔ "وہ دہشت سے پیچھے ہٹ گیا۔" ( ١٩٨٧ء، حصار، ١٢٢ )
جنس: مؤنث