ذمہ

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - ذمے، واجب ہونا، ذات پر لازم آنا۔ "جو لوگ شیطان کے وجود خارجی کا دعوی کرتے ہیں اِس کا اثبات انہی کے ذمہ ہے۔"      ( ١٨٩٩ء، سرسید، مضامین تہذیب الاخلاق، ٢١١:٢ ) ١ - جوابدہی، جوابدہ ہونے کی کیفیت، ذمہ داری؛ ضمانت، کفالت۔ "خرچ وغیرہ کا ذِمہ انہوں نے کہا ہمارا ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، ٤٥ ) ٢ - عہد، پیمان۔ "نہ اسلامی حکومت ہے، نہ ذِمی ہیں، نہ ذمہ ہے۔"      ( ١٩٣٧ء، تبرکات آزاد، ٥٥ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم اور شاذ بطور متعلق فعل مستعمل ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٤٦ء کو "قصہ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: ذمم