ذوالجلال
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - عزت اور دبدبے والا، شوکت اور عظمت والا، خدائے تعالٰی کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام۔ تلوار تھی کہ قہرِ خداوندِ ذوالجلال ضربت سے اس کی بچنے کا اِمکان تھا محال ( ١٩٨١ء، شہادت، ١٨٠ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق صفت 'ذو' کو حرف تخصیص 'ال' کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم 'جلال' کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اصل مفہوم کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٤٥ کو "قصہ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر