ذکر
معنی
١ - زبان سے یاد کرنا، بیان، چرچا، تذکرہ، یادآوری۔ "سرسید کا تفصیلی ذکر کرنے سے پہلے اس سے ذرا پہلے کے اردو مترجمین کا ذکر ضروری معلوم ہوتا ہے۔" ( ١٩٨٥ء، ترجمہ: روایت اور فن، ١٠ ) ٢ - یادِ خدا، اللہ کا حمد و ثنا، تسبیح و دعا۔ "مذہبی تقریبات پر مجالسِ ذکر منعقد ہوتی ہیں۔" ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٥٨٤:٣ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں