ذہین
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - وہ شخص جس کا ذہن تیز ہو، ذکی، عقلمند، ہوشیار، تیز فہم۔ "استاد تو ہنس پڑے اور کہنے لگے، تم واقعی ذہین لڑکی ہو۔" ( ١٩٨٢ء، میرے لوگ زندہ رہیں گے، ٢٣ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "بنات النعش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - وہ شخص جس کا ذہن تیز ہو، ذکی، عقلمند، ہوشیار، تیز فہم۔ "استاد تو ہنس پڑے اور کہنے لگے، تم واقعی ذہین لڑکی ہو۔" ( ١٩٨٢ء، میرے لوگ زندہ رہیں گے، ٢٣ )
اصل لفظ: ذہن