راؤنڈ

قسم کلام: اسم ظرف زماں

معنی

١ - ایک بار گولیاں چلانے کا عمل۔ "ان دونوں نے اپنے بچاؤ میں چار راؤنڈ چلائے۔"      ( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٢٤ جنوری، ٣ ) ٢ - دور، چکر "فٹ بال چمپئن شپ میں - پہلے راؤنڈ کے آخری میچ میں پاک مغل نے تین گول سے شکست دی۔"      ( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٨ جنوری، ٣ ) ٣ - گشت۔ "راؤنڈ پر نکلے ہیں۔" لالی نے دریافت کیا اس کے لہجے میں تشویش جھلک رہی تھی۔"      ( ١٩٨٦ء، جانگلوس، ١٢٦ )

اشتقاق

انگریزی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اردو میں اپنے اصل مفہوم اور حیثیت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٩٦٩ء میں روزنامہ "جنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ایک بار گولیاں چلانے کا عمل۔ "ان دونوں نے اپنے بچاؤ میں چار راؤنڈ چلائے۔"      ( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٢٤ جنوری، ٣ ) ٢ - دور، چکر "فٹ بال چمپئن شپ میں - پہلے راؤنڈ کے آخری میچ میں پاک مغل نے تین گول سے شکست دی۔"      ( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٨ جنوری، ٣ ) ٣ - گشت۔ "راؤنڈ پر نکلے ہیں۔" لالی نے دریافت کیا اس کے لہجے میں تشویش جھلک رہی تھی۔"      ( ١٩٨٦ء، جانگلوس، ١٢٦ )

اصل لفظ: Round
جنس: مذکر