رائلٹی
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - وہ مقرر(فی صد) رقم جو مصنف کو ناشر قیمتِ فروخت یا منافع پر ادا کرتا ہے۔ "ادیب کو کم سے کم رائلٹی دس فیصد کے حساب سے ملتی ہے۔" ( ١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، نومبر، ٣٢ )
اشتقاق
انگریزی سے ماخوذ ہے اور اپنے اصل مفہوم کے ساتھ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٩٦٦ء میں روزنامہ جنگ، کراچی میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - وہ مقرر(فی صد) رقم جو مصنف کو ناشر قیمتِ فروخت یا منافع پر ادا کرتا ہے۔ "ادیب کو کم سے کم رائلٹی دس فیصد کے حساب سے ملتی ہے۔" ( ١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، نومبر، ٣٢ )
اصل لفظ: Royalty
جنس: مؤنث