رائگاں

قسم کلام: صفت نسبتی

معنی

١ - ضائع، بیکار، اکارت، بے نتیجہ، لاحاصل۔ "تم اس کے ساتھ نیکی کرو خدا کے ہاں نیکی رائگاں نہیں جاتی۔"      ( ١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ١٨٦ ) ٢ - راستہ کی گری پڑی چیز، مالِ مفت، بلاقیمت و خرید ملا ہوا۔ "رائگاں اس چیز کو کہتے ہیں کہ کہیں راستہ میں بے محنت و مشقت اور بغیر عوض کے مل جائے۔"      ( ١٨٤٥ء، مطلع العلوم (ترجمہ)، ١٩٥ )

اشتقاق

فارسی میں راہ کے ساتھ گاں کا لحقہ لگا کر مرکب بنایا گیا ہے اور راہگاں ہائے ہوز سے بدل کر رائگاں ہو گیا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩٥ء میں قائم کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ضائع، بیکار، اکارت، بے نتیجہ، لاحاصل۔ "تم اس کے ساتھ نیکی کرو خدا کے ہاں نیکی رائگاں نہیں جاتی۔"      ( ١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ١٨٦ ) ٢ - راستہ کی گری پڑی چیز، مالِ مفت، بلاقیمت و خرید ملا ہوا۔ "رائگاں اس چیز کو کہتے ہیں کہ کہیں راستہ میں بے محنت و مشقت اور بغیر عوض کے مل جائے۔"      ( ١٨٤٥ء، مطلع العلوم (ترجمہ)، ١٩٥ )

اصل لفظ: راہگاں
جنس: مذکر