رابڑی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - شکر ملا ہوا گاڑھا دودھ۔ (جامع اللغات) ٢ - ایک قسم کی غذا جو پتلی کھچڑی سے مشابہ ہوتی ہے۔ (پلیٹس)

اشتقاق

سنسکرت زبان کے لفظ 'درَو' سے ماخوذ اردو لفظ راب کے ساتھ لاحقہ تانیث 'ڑی' لگایا گیا ہے۔ (علمی اردو لُغت)

اصل لفظ: راب
جنس: مؤنث