رادھا
معنی
١ - کرشن جی کی ایک گوپی جس سے انہیں محبت تھی، کرشن کی بیوی۔ شہر کی اس گہما گہمی میں اب تو جی گھبراتا ہے رانی دیکھو اس نگری میں نہ کوئی کرشن نہ رادھا ہے ( ١٩٨١ء، مثنوی قاسم و زہرہ، ١١٢ ) ٢ - کامیابی؛ اقبال مندی؛ طالع مند؛ ایک درخت؛ بیساکھ کی پورنما؛ محبت۔ (ماخوذ : جامع اللغات؛ ہندی اردو لغت) ٣ - رقاصہ، رادھا یعنی رقاصا۔ تیل کی مقدار پر موقوف ہے رادھا کا رقص الاماں یہ شرطِ باطل، العذریہ عذر لنگ ( ١٩٤٥ء، سرود و خروش، ١٠٠ )
اشتقاق
سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم علم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٨ء میں "توصیف زراعات" میں مستعمل ملتا ہے۔