راستہ
معنی
١ - [ قدیم ] راست، سیدھا، دایاں۔ ٢ - [ قدیم ] وہ جو داہنے ہاتھ سے کام کرے چالاک، چابکدست، صف، قطار، بازار کی جگہ۔ ١ - وہ متعین واسطہ یا ذریعہ جس کو طے کر کے کہیں جائیں، گزرگاہ، راہ، سڑک، رستہ۔ "حاضرین گھروں کو جائیں راستہ میں کوئی واردات نہ ہونے پائے"۔ ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٨٨ ) ٢ - طور، طریقہ، ڈھنگ۔ "قوموں نے ایک دوسرے کی مدد کا یہ نیا راستہ اختیار کیا ہے"۔ ( ١٩٥٢ء، امن کے منصوبے، آغا محمد اشرف، ٦٤ ) ٥ - بہانہ، حیلہ، حجت۔ "اب انھیں انکار کا راستہ نہ رہا اور طبیعت بھی کچھ مائل ہو گئی"۔ ( ١٩٣٨ء، ملفوظات اقبال، ٣٦ )
اشتقاق
پہلوی زبان میں 'راست' کے مترادف استعمال ہوتا تھا لیکن فارسی میں 'راست' کے ساتھ ہائے نسبتی کا اضافہ کر کے الگ معنی دیتا ہے۔ جوکہ صفاتی معنی ہیں۔ اردو میں بطور اسم جامد مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - وہ متعین واسطہ یا ذریعہ جس کو طے کر کے کہیں جائیں، گزرگاہ، راہ، سڑک، رستہ۔ "حاضرین گھروں کو جائیں راستہ میں کوئی واردات نہ ہونے پائے"۔ ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٨٨ ) ٢ - طور، طریقہ، ڈھنگ۔ "قوموں نے ایک دوسرے کی مدد کا یہ نیا راستہ اختیار کیا ہے"۔ ( ١٩٥٢ء، امن کے منصوبے، آغا محمد اشرف، ٦٤ ) ٥ - بہانہ، حیلہ، حجت۔ "اب انھیں انکار کا راستہ نہ رہا اور طبیعت بھی کچھ مائل ہو گئی"۔ ( ١٩٣٨ء، ملفوظات اقبال، ٣٦ )