راندہ
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - نکالا ہوا، مردود، ملعون، خارج۔ "اردو بہت بدنصیب ہے گھر میں درماندہ اور باہر راندہ۔" ( ١٩٥٣ء، مکتوبات عبدالحق، ٣٩٥ )
اشتقاق
فارسی زبان کے مصدر 'راندن' سے مشتق صیغہ حالی تمام 'راندہ' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٠ء کو "کلیات بے خود" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - نکالا ہوا، مردود، ملعون، خارج۔ "اردو بہت بدنصیب ہے گھر میں درماندہ اور باہر راندہ۔" ( ١٩٥٣ء، مکتوبات عبدالحق، ٣٩٥ )
اصل لفظ: راندن