رانی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کسی بڑے راجہ یا بادشاہ کی بیوی، ملکہ۔ "راجہ کے گھر آئی اور رانی کہلائی"    ( ١٨٨٨ء، فرہنگ آصفیہ، ٢، ٣٤٩ ) ٢ - کسی ریاست کے والی یا رانا کی بیوی۔ "راجا وہاں سے چلا تو رانی اور سینا بھی وہاں سے چلی"   "اسی جہاز میں ایک ہندوستانی رانی صاحبہ اور ان کی نوجوان لڑکی انگلستان جا رہی تھیں"    ( ١٨٩٠ء، جوگ بششٹھ (ترجمہ)، ١٢٨:٢ )( ١٩٢٢ء، نقش فرنگ، ٢٢ ) ٤ - شہد کی مکھیوں کی ملکہ "رانی' لکھٹو اور کام کرنے والیاں سب کے سب اپنے اپنے وجود کو باقی رکھنے کے لیے دوسروں کے تابع ہیں"۔١٩٣٥ء، علم الاخلاق (ترجمہ)، ١٢٠ ٦ - مادہ، عورتیں۔ (تانیث و تصغیر کے لیے مستعمل) "سانبھر رانیوں پر قابض ہونے کی غرض سے نبرد آزمائی نہیں کرتے"۔      ( ١٩٣٢ء، شکار، قطب یار جنگ، ٢٥٤:١ )

اشتقاق

پراکرت سے لفظ 'راجنی' سے ماخوذ ہے اردو میں ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں استعمال ہوا۔

مثالیں

جنس: مؤنث