راوی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کسی واقعہ، بات یا خبر کا بیان کرنے والا، روایت کرنے والا۔  زلف کی ژولیدگی ہے راوئ طوفانِ شب سرخئ لب مستئ دوشنبہ کی غماز ہے ٢ - [ اسلام ]  حدیث رسولۖ یا روایت کا ناقل، اقوالِ حضور اکرمۖ کا بیان کرنے والا، آنحضرت کی باتیں سنانے والا۔ "انس بن مالک . نامور راوی، انصاری خزرجی، مدنی . ہجرت سے نو دس برس پہلے پیدا ہوئے"۔      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٠١:٣ ) ٣ - مصنف،قصہ نویس، لکھنے والا۔ "افسانچے میں مصنف یا راوی اصل پلاٹ سے . علیحدہ نہیں رہ سکتے"۔      ( ١٩٤٢ء، افسانچے، ١١ ) ٤ - اشعار کو حفظ کر کے لوگوں کو سنانے والا۔ "علی دیلمی شاہنامہ کا مسودہ صاف کیا کرتا تھا اور بودلف راوی تھا یعنی شاہنامہ حفظ یاد رکھتا تھا"۔      ( ١٩٠٧ء، شعر العجم، ١١٥:١ )

اشتقاق

عربی زبان میں 'روی' ہے ثلاثی مجرد کے باب میں اسم فاعل ہے۔جوکہ اردو میں بطور اسم صفت اور اسم نکرہ کے مستعمل ہے۔

مثالیں

٢ - [ اسلام ]  حدیث رسولۖ یا روایت کا ناقل، اقوالِ حضور اکرمۖ کا بیان کرنے والا، آنحضرت کی باتیں سنانے والا۔ "انس بن مالک . نامور راوی، انصاری خزرجی، مدنی . ہجرت سے نو دس برس پہلے پیدا ہوئے"۔      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٠١:٣ ) ٣ - مصنف،قصہ نویس، لکھنے والا۔ "افسانچے میں مصنف یا راوی اصل پلاٹ سے . علیحدہ نہیں رہ سکتے"۔      ( ١٩٤٢ء، افسانچے، ١١ ) ٤ - اشعار کو حفظ کر کے لوگوں کو سنانے والا۔ "علی دیلمی شاہنامہ کا مسودہ صاف کیا کرتا تھا اور بودلف راوی تھا یعنی شاہنامہ حفظ یاد رکھتا تھا"۔      ( ١٩٠٧ء، شعر العجم، ١١٥:١ )

اصل لفظ: روی
جنس: مذکر