راہی

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - راستہ چلنے والا، جانے والا، مسافر، راہ گیر۔ "وہ تو راہی تھا اور دائرہ کی فصیلوں پر چل رہا تھا۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ١٤٨ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'راہ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'راہی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٧٨ء کو "مثنویات حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - راستہ چلنے والا، جانے والا، مسافر، راہ گیر۔ "وہ تو راہی تھا اور دائرہ کی فصیلوں پر چل رہا تھا۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ١٤٨ )

اصل لفظ: راہ