ربع
قسم کلام: صفت عددی ( واحد )
معنی
١ - 1 چوتھائی، 1/4، چار حصوں میں سے ایک، چوتھائی حصہ (دور، زمانے ارکان شعر یا دور قمر کا)۔ "وہ (اقبال) انیسویں صدی کے آخر ربع میں پیدا ہوئے۔" ( ١٩٧٥ء، توازن، ٢٠٩ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧١ء کو "قواعد العروض" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں

اصل لفظ: ربع