رحم
معنی
١ - کسی کے دکھ پر دل میں رقت اور ہمدردی پیدا ہونے کی کیفیت، مہربانی، شفقت، نرم دلی، ترس، ہمدردی۔ "اس کی حقیقی بچی رجو کی محبت کا واسطہ دے کر رحم کی التجا کی۔" ( ١٩٤٤ء، شہیدِ مغرب، ٦٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مصدر ہے۔ اردو میں اصل مفہوم کے ساتھ وارد ہوا اور سب سے پہلے ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں