رحمن
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - بندوں پر دنیا و آخرت میں رحم کرنے والا، خدا تعالٰی کا اسم صفت۔ اے خدا اے رب عزت تو ہے رحمٰن و رحیم تو ملک، قدوس، مومن، تو مہیمن، تو حکیم ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٨٤ )
اشتقاق
عربی زبان کے اصل لفظ 'رحمان' کی ایک املا 'رحمٰن' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: رحم