رخت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - اسباب، سامان، اثاثہ۔  رخت دل باندھ لو دل فگارو چلو پھر ہمیں قتل ہو آئیں یارو چلو      ( ١٩٥٩ء، دست تہ سنگ، ٥٠ ) ٢ - لباس، جامہ، پوشاک۔  وہ جانتا ہے کہ رختِ زریں پہنا ہے میں نے بہر تزئیں      ( ١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ٩٥ )

اشتقاق

فارسی میں بطور اسم مستعمل ہے اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء میں "کلیات حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: رَخْت
جنس: مذکر