رداء

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - چادر، (علم تشریح) ریشہ دار نسیج کی پتلی تہ۔ "اور عضلہ کی دونوں جانبوں پرکی رداء (فیشیا) کو تراش کر عضلہ کو اس کے حرقفی ارتباط (Iliac Atachment) تک بالکل علیحدہ کر لیا جائے۔"      ( ١٩٤١ء، تجربی فعلیات (ترجمہ)، ٤٢ ) ٢ - [ تصوف ]  صفات حق کا ظہور بندے پر ہونا اور مقام کبریائی کو کہتے ہیں، حدیث قدسی الکبریاء رودائی الخ ہے۔ (مصباح التعرف، 127)۔

اشتقاق

اصلاً عربی زبان میں اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤١ء کو "تجربی فعلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - چادر، (علم تشریح) ریشہ دار نسیج کی پتلی تہ۔ "اور عضلہ کی دونوں جانبوں پرکی رداء (فیشیا) کو تراش کر عضلہ کو اس کے حرقفی ارتباط (Iliac Atachment) تک بالکل علیحدہ کر لیا جائے۔"      ( ١٩٤١ء، تجربی فعلیات (ترجمہ)، ٤٢ )

جنس: مؤنث