رزاق
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - روزی دینے والا، پروردگار، رازق کا مبالغہ، بہت رزق دینے والا، روزی رساں، اللہ تعالٰی کا صفاتی نام۔ تو متین و قادر و قہار و قیوم و کبیر تو لطیف و مانع و رزاق و جبار و خبیر ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٨٤ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٩٦ء، کو "دکنی ادب کی تاریخ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: رزق