رزاقی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - روزی پہنچانے کا عمل، رزق دینے کی شان، سخاوت، فیاضی۔ تو ایسے میں نئے انساں، کو شاید تری موجوں کی رزاقی بچا لے ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٣١ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رزاق' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'رزاقی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء، کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: رزق
جنس: مؤنث