رستا
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - راستہ، راہ، سڑک۔ گھبرا کے بولے شاہ کہ ہا ہا قسم نہ کھا رستا ہے یاں سے رات بسے کانجف کو جا ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی،۔ ٧٩٥:٢ )
اشتقاق
فارسی زبان کے اصل لفظ 'راستہ' کی ایک املا 'رستا' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٤ء کو "مراثی انیس" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر