رسیدگی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - (پھل وغیرہ کے) پک جانے یا تیار ہو جانے کا عمل یا کیفیت، پختگی۔  لطف بہار حسن ہے ملزومۂ شباب قبل از رسیدگی کے نہ ہو گا ثمر لذیز      ( ١٩٤٨ء، دیوان صفی، ٥١ ) ٢ - بلوغ "اگر ولادت کے وقت کی شرح بالیدگی، رسیدگی تک قائم رہا کرتی تو ایک بالیدہ انسان ٤٥ فٹ لمبا ہوتا۔"      ( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں، ٨٠ ) ٣ - کام اور ذہنی صلاحیت میں تجربہ کاری، پختگی۔  کھوتا رہے گا اپنی ضلالت گزیدگی پاتا رہے گا شام و سحر سے رسیدگی      ( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٦٨ ) ٤ - کسی جگہ، پہنچنے کا عمل، پہنچ جانا۔ "مقام روانگی اور مقام رسیدگی کے ہر دو مستولوں کے سرے نگاہ میں تقریباً برابر واقع ہوں۔"      ( ١٩١١ء، برقابی (دیباچہ)، ١٥ )

اشتقاق

رسیدن  رَسِیدَہ  رَسِیدَگی

مثالیں

٢ - بلوغ "اگر ولادت کے وقت کی شرح بالیدگی، رسیدگی تک قائم رہا کرتی تو ایک بالیدہ انسان ٤٥ فٹ لمبا ہوتا۔"      ( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں، ٨٠ ) ٤ - کسی جگہ، پہنچنے کا عمل، پہنچ جانا۔ "مقام روانگی اور مقام رسیدگی کے ہر دو مستولوں کے سرے نگاہ میں تقریباً برابر واقع ہوں۔"      ( ١٩١١ء، برقابی (دیباچہ)، ١٥ )

اصل لفظ: رسیدن
جنس: مؤنث