رشوت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - فرضِ منصبی کی انجام دہی یا خلافِ حق و انصاف کرنے کا ناجائز نذرانہ، ناجائز بھینٹ، ناجائز معاوضہ۔ "اسپتال کے مردہ خانے سے رشوت دے کر منگوائی تھی یا کسی قبر سے نکالی۔"      ( ١٩٨٦ء، جانگلوس، ٢١٧ )

اشتقاق

عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں اصل معنی اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٥٤ء میں "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - فرضِ منصبی کی انجام دہی یا خلافِ حق و انصاف کرنے کا ناجائز نذرانہ، ناجائز بھینٹ، ناجائز معاوضہ۔ "اسپتال کے مردہ خانے سے رشوت دے کر منگوائی تھی یا کسی قبر سے نکالی۔"      ( ١٩٨٦ء، جانگلوس، ٢١٧ )

اصل لفظ: رشو
جنس: مؤنث