رشوتی
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - ناجائز معاوضہ لینے والا (تنخواہ دار یا اجہر)، حرام کی رقم کھانے والا۔ رہزن و رشوتی و تریاکی فخر کونین آدم خاکی ( ١٩٥٧ء، نبض دوراں، ٢٤٨ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رشوت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'رشوتی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٧ء کو "مجموعہ ہشت قصہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: رِشْوَت